آج کی تاریخ

میپکو طاقتور محکموں سے خوفزدہ،پولیس لائن کنکشن کاٹنے پر بداخلاقی مقدمہ 9 سال بعد بھی یاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے پولیس سمیت تمام طاقت ور اداروں سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے 9 سال پراناایک واقعہ ہے جس میں میپکو کی طرف سے تھانہ چہلیک کی حدود میں واقع پولیس لائن کی بجلی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دی گئی تھی۔ جس پر ملتان میں تعینات اس وقت کے پولیس کے فلاحی سربراہ نے اس وقت کے ایس ایچ او ممتا ز آباد جو ان دنوں ملتان ہی میں ڈی ایس پی ہیں کو متعلقہ ایکسین کینٹ سرکل محمد اکرم بھٹی کو سبق سکھانے کا حکم دیا۔ 24 گھنٹوں میں ایک بری شہرت کی حامل عورت کی طرف سے متعلقہ ایکسین کینٹ کے خلاف بد اخلاقی کی درخواست تھانہ ممتاز آباد میں دائر ہوئی ۔مقدمہ ہنگامی بنیادوں پر درج ہوا اور ایکسین کو گرفتار کر کے تھانہ ممتاز آباد میں بند کر دیا گیا جس کی کئی دن بعد ضمانت ہوئی اور اعلیٰ سطحی معافی تلافی پر ایک غیر تحریر شدہ معاہدے کے بعد ایس ڈی او کی جان خلاصی ہوئی، اس واقعہ کو 9 سال گزر گئے۔ عام شہریوں پر ظلم ڈھانے والے میپکو کے کسی آفیسر کو پولیس کی طرف دیکھنے کی جرأت نہ ہوئی اور اس کا رزلٹ یہ ہے کہ ملتان میں تھانوں کی بجلی کے بل بھی نہیں دیئے جاتے اور بعض تھانیدار اپنی رہائش گاہوںپر بھی اس کا بھر پور فائدہ اُٹھارہے ہیں اوربعدازاں محمد اکرم بھٹی میپکو چیف کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں