آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

مہنگی جامعات “فیل” جنوبی پنجاب کی کم وسائل 4 سرکاری یونیورسٹیاں عالمی رینکنگ میں شامل

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں فنڈز کی عدم دستیابی، شدید قسم کی سیاسی مداخلت، فیسوں کی انتہائی بنیادی سطح کی سلیب، فنڈز کے شدید فقدان کے باوجود جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں کی سرکاری یونیورسٹیاں لاکھوں روپے ماہوار فیسیںلینے والی نجی یونیورسٹیوں پر ٹیچنگ، ریسرچ، تحقیقی ماحول، تحقیقی معیار، صنعتوں کے ساتھ اشتراک اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے رینکنگ میں بازی لیتے ہوئے تمام نجی یونیورسٹیوں کو بری طرح مات دے گئیں۔ حیران کن طور پر یونیورسٹیوں کے معیار کی رینکنگ کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچانے جانے والے مستند برطانوی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق دنیا بھر کی 2200 کے قریب یونیورسٹیوں میں جنوبی پنجاب کی کوئی بھی نجی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔رینکنگ 2026 کے مطابق جنوبی پنجاب کی 4 یونیورسٹیاں رینکنگ میں اپنا مقام بنا سکیں اور حیران کن طور پر یہ چاروں یونیورسٹیاں سرکاری سطح کی یونیورسٹیاں ہیں جن میں اول نمبر پر جنوبی پنجاب کی بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اپنی تدریس، تحقیق، صنعتی اشتراک اور بین الاقوامی روابط کو بہتر بناتے ہوئے دنیا بھر کی 601 سے 800 والے یونیورسٹیوں کے گروپ میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔جنوبی پنجاب میں دوسرے نمبر پر 801 سے 1000 کے گراف میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور صرف 11 سال پہلے 2014 میں قائم ہونے والی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان شامل ہیںجبکہ 12 سال پہلے 2013 میں بننے والی محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان بھی 1201 سے 1500 کی رینکنگ میں اپنا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔یہاں یہ امر توجہ طلب ہے کہ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان چونکہ جنرل کیٹیگری کی یونیورسٹی نہ ہے جبکہ صرف زراعت اور اس سے متعلقہ تعلیم کے حوالے سے مخصوص کیٹیگری کے ذمرے میں آنے کے باوجود یہ مقام حاصل کیا جو کہ منفرد ریکارڈ ہے۔ حیران کن طور پر بھاری فیسیں وصول کرنے والی جنوبی پنجاب کی کوئی ایک واحد یونیورسٹی بھی ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں اپنا مقام حاصل نہ کر سکی۔ حتیٰ کہ 2200 یونیورسٹیوں کی لسٹ سے باہر ہو کر ناک آئوٹ قرار پا گئیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق جنوبی پنجاب کی رینکنگ میں پہلا نمبر حاصل کرنے والی بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے تدریس کو بہتر بناتے ہوئے 2017 میں 13.2 پوائنٹس جبکہ حیران کن طور پر 8 سال کے مختصر عرصے میں اس کا گراف 2025 میں 23.7 تک پہنچ گیا اور تدریس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 پوائنٹس کی بہتری حاصل کی۔ اسی طرح بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے تحقیقی ماحول کو بہتر بناتے ہوئے 2017 میں 10.1 پوائنٹس جبکہ 8 سال بعد 2025 میں 18.1 پوائنٹس حاصل کر لیے اور اس طرح تحقیقی ماحول میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 پوائنٹس کی نمایاں بہتری حاصل کی جبکہ تحقیقی معیار میں 2017 میں 24 پوائنٹس حاصل کرنے والی بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے تحقیقی معیار کو بہتر بناتے ہوئے 8 سال بعد 2025 میں 75 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 3 گنا سے زائد نمایاں برتری حاصل کی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں زکریا یونیورسٹی ملتان نے 63.5 کی رینکنگ میں 11.5 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے یہ 75 پوائنٹس حاصل کیے۔ اسی طرح بین الاقوامی روابط میں 2017 میں 25.8 حاصل کرنے والی بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اس مد میں بھی بہتری حاصل کرتے ہوئے تقریباً 100% اضافے کے ساتھ 49.5 پوائنٹس حاصل کیے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کی پراپیگنڈہ مشینری کی بنیاد پر چند کنال پر مشتمل کیمپسز میں سہولیات کے شدید فقدان ، غیر معیاری تدریس، آزادانہ ماحول اور مہنگی ترین فیسوں کے باوجود نجی ایجوکیشن مافیا بری طرح پٹ گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں