جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

مہنگا سونا، بدلتے رواج: دلہنیں نقلی زیورات کی طرف مائل

کراچی: جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شادیوں کے روایتی رجحانات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں سونے کی ریکارڈ بلند قیمتوں نے شادی بیاہ کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے، جس کے باعث دلہنوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے خالص سونا خریدنا پہلے کی نسبت زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد اب کئی دلہنیں نقلی زیورات یا کم مقدار میں سونے کے زیورات کی طرف رجحان بڑھا رہی ہیں، جبکہ ایک گرام گولڈ جیولری بطور متبادل تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس صورتحال میں متوسط طبقہ بھی اپنی روایتی خریداری کی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں سونے کی خریداری میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سونا اب زیادہ تر زیور کے بجائے سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں