جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

مٹی اڑنے پر رکشہ لوڈ ڈمپر سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)مٹی دھول کے باعث رکشہ لوڈ ڈمپر سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، بچی سمیت 3زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق آٹو رکشہ خان بیلہ سے جلال پور آرہا تھا کہ حفاظتی بند پر کام کرنے والا ڈمپر مٹی لوڈ کرکے خان بیلہ روڈ پر چڑھا تو مٹی دھول اڑنے کے باعث خان بیلہ کی طرف سے آنیوالا آٹو رکشہ پیچھے سے ڈمپر کو ٹکرا گیا۔ افسوسناک حادثہ میں 25 سالہ رکشہ ڈرائیور محمد عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال پہنچنے پر شدید زخمی 45 سالہ شبانہ بی بی اور 60سالہ غلام بشیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ شدید زخمی 3سالہ عمیمہ کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا دیگر زخمیوں میں زرینہ بی بی اور کنیز مائی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں