جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دینا چاہیے، فضل الرحمان

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے انہیں سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کے باوجود کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔ ان کے مطابق سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنانا ضروری ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکی اڈوں کی موجودگی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ پاکستان خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرکے عالمی سطح پر ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اگر اسی طرح رہے تو یہ کسی بڑی عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، اور اس میں مزید طاقتیں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ عمران خان کے دور میں متاثر ہوا اور اب تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔ پالیسیوں میں تسلسل اور بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے مختلف حکومتوں کی پالیسیوں میں کوئی واضح فرق نہیں آیا، مدارس کی رجسٹریشن اور مالی مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں