آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

ملتان: صاحب کے سامنے موبائل بجنے کا “جرم”، ریڈر کے نوجوان کو دھکے، ایس ایس پی تماشہ دیکھتے رہے

ملتان(کرائم سیل)صاحب کے کمرے میں موبائل فون کی گھنٹی بند کیوں نہیں کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدر علی کے کمرے سے ان کے محبوب نامی ریڈر نے تھانہ مخدوم رشید کے دوہرے قتل کے مقدمے میں 2 سال سے انصاف کے لیے دھکے کھانے والے عاشق حسین کے ساتھ بیٹھے نوجوان کو گھسیٹ کر کمرے سے باہر نکال دیا اور ایس ایس پی حیدر علی بغیر کوئی بھی ردعمل دیئے خاموشی سے یہ تمام تضحیک دیکھتے رہے۔ اس واقعے کے بعد محبوب نامی ریڈر نے بتایا کہ صاحب کا سختی سے حکم ہے کہ ان کے کمرے میں جو بھی سائل داخل ہو وہ اپنے موبائل کی گھنٹی بند کرکے آئے۔ اس حکم نامے کے تحت ضعیف العمر عاشق حسین نے تو اپنے فون کی گھنٹی بند کر دی مگر اس کے ساتھ پیش ہونے والا نوجوان اپنے موبائل کی گھنٹی بند نہ کر سکا جس پر اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 نومبر 2023 کو تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں عاشق حسین کے بیٹے آکاش حسین ایڈووکیٹ اور قریبی عزیز یوسف نامی 2 نوجوانوں کو جو کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہے تھے، محض حسد کی بنیاد پر احسن اصغر، محسن اصغر اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں درج ہوا۔ پولیس نے ایک ملزم گرفتار کیا جبکہ باقی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے جن کی گرفتاری کے لیے مدعی عاشق حسین مختلف دفاتر کے مابین شٹل کاک بنا ہوا ہے۔ اسی دوران ملتان پولیس کے سب انسپکٹر زکریا کا برخاست شدہ کانسٹیبل بھائی ارشاد مدعی عاشق حسین سے رابطہ کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ تمہیں کچھ نہیں ملنا، پولیس دوسری طرف سے پیسے لے چکی ہے، تمہارا 20 لاکھ لگے گا اور میں ملزمان کو سزائے موت تک لے جاؤں گا اور اس طرح اس نے مدعی عاشق حسین سے پہلی قسط کے طور پر 5 لاکھ، پھر 7 لاکھ اور پھر 8 لاکھ لے کر 20 لاکھ پورا کر لیا اور پھر غائب ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی پی او ملتان 5 بار خصوصی ٹیم بھجوا چکے ہیں مگر ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزنامہ قوم نے عاشق حسین کا موقف لینے کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں