جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

بھونگ انٹرچینج کے لیے 264 ملین روپے جاری، ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں ملتان–سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں منصوبے کی فنڈنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وزارت مواصلات نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے لیے 264 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ این ایچ اے کے وکیل نے بھی فنڈز کی فراہمی کی تصدیق کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد آصف نے کی، جس دوران درخواست گزار رئیس منیر اپنے وکیل وقار رانا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے وکلا بھی موجود تھے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کیس کو مؤخر کرنے کی استدعا کی، جبکہ وزارت مواصلات نے فنڈز جاری ہونے کے بعد کیس نمٹانے کی درخواست کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معاملے کو آئندہ سماعت تک زیر التوا رکھا جائے، اور کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں