آج کی تاریخ

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

لاہور: ملتان اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کو تمام اضلاع سے ابتدائی رپورٹس موصول ہوئیں جن کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 رہی۔ ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز ملتان سے 126 کلومیٹر مغرب میں اور اس کی گہرائی 55 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ نے عمارتوں کی جانچ شروع کر دی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چوبیس گھنٹے الرٹ پر ہیں۔
مزید برآں، شہری کسی بھی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دے سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں