آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

ملتان: ایم ڈی اے افسران نے غیر قانونی کمرشل پلازے بنوا کر کروڑوں روپے کما لئے

ملتان( سید قلب حسن )ایم ڈی اے افسران نے غیر قانونی کمرشل پلازے بنوا کر کروڑوں روپے لوٹ لئے، عوامی حلقوں نے ڈی جی ایم ڈی اے سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔معلوم ہوا ہے گزشتہ چار ماہ کے دوران سابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ ابو کر قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار عرف دائی نے درجنوں غیر قانونی کمرشل بلڈنگز تعمیر کروائیں جس کی وجہ سے محکمہ کو دس کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوا جس کا واضح ثبوت بوسن روڈ پر دو کنال سے زائد رقبہ پر بننے والا فیبرو نامی پلازہ ہے جسے سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ ابوبکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار عرف دائی نے اپنی نگرانی میں تعمیر کروایا ، پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے پر سابق ڈی جی رانا سلیم کو علم ہوا تو ان کے نوٹس لینے پر گزشتہ ماہ مجبورا پلازہ کو سیل کرنا پڑا، مگر یہ سیل دو گھنٹہ بھی قائم نہ رہ سکی اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ رخسارعرف دائی نے فوری طور پر غیر قانونی طریقہ سے پلازہ ڈی سیل کروادیا، مذکورہ پلازہ کی کمرشلائزیشن نہ ہونے کی وجہ ایم ڈی اے کو 72 لاکھ روپے اور کنورژن فیسوں کی مد میں 15 لاکھ روپے سے زائد نقصان ہوا مگر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ رخسار عرف دائی نے مبینہ طور پر خود لاکھوں روپے لیکر پلازہ تعمیر کروادیا،دریں اثناجب موقف کیلئے ڈائریکٹرانفورسمنٹ ا بوبکرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے جواب دیناہی گوارہ نہ کیا۔ عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے غیر قانونی پلازہ بنوانے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں