آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

معروف پنجابی اداکار و کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

بھارت: نامور پنجابی فلم اداکار اور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلخانہ نے بتایا کہ اداکار کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں جمعہ کی صبح وہ انتقال کر گئے۔
جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری گہرے صدمے میں ہے۔ بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلمی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
واضح رہے کہ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ‘چھنکاتا 88’ سے کیا۔ انہوں نے کئی سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں