آج کی تاریخ

مسلسل شکست پر مریم نفیس کا بورڈ چیئرمین سے دلچسپ مطالبہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف ایک اور ناکامی کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں لکھا: “محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔”
ان کا یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگیا اور کرکٹ شائقین نے بھی دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
یاد رہے کہ سپر فور کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔ اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان کے فائنل تک رسائی کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔ اب گرین شرٹس کو ایونٹ میں رہنے کے لیے اپنے باقی دونوں میچز لازمی جیتنا ہوں گے، بصورت دیگر ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
بھارت کے خلاف مسلسل شکستوں سے جہاں شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار ہیں، وہیں مریم نفیس کی یہ مزاحیہ اپیل سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں