آج کی تاریخ

لودھراں: نجیب جٹ کو ڈپٹی کمشنر نے عارضی ادھر اُدھر کر دیا، 40 محکموں پر کنٹرول جاری

ملتان (عوامی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد انتظامی افسران کے سکیورٹی گارڈ کی آڑ میں مبینہ ٹاؤٹ نجیب جٹ کو موجودہ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے چند دن کے لیے ادھر ادھر کر دیا ہے اور روزنامہ قوم میں اس کے کرتوت شائع ہونے کے بعد اب ڈپٹی کمشنر لودھراں کے آفس میں تو وہ کم دکھائی دیتا ہے البتہ انتظامیہ کے ماتحت 40 سے زائد ضلعی ،صوبائی محکموں میں اس کی آمد و رفت اور اٹھنا بیٹھنا مسلسل جاری ہے۔ بتایا گیا ہے گزشتہ چھ سال میں ضلع لودھراں میں تعینات ہونے والے تمام ڈپٹی کمشنر حضرات کا نجیب جٹ آنکھوں کا تارا رہا اور گزشتہ سات سال کے دوران جتنے بھی پٹرول پمپس کی منظوریاں ہوئیں وہ سب کی سب اسی کے ذریعے ہوئیں اور ان میں بائی لاز،قوانین اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایس او پیز کا سرے سے لحاظ ہی نہیں رکھا گیا جب کہ لودھراں شہر کے گلی محلوں میں جتنے بھی ڈبہ سٹیشن اور دکانوں میں غیر قانونی طور پر لگے منی پٹرول پمپس کی تمام تر سرپرستی بھی اسی کانسٹیبل کے ذمے ہے۔ گو کہ موجودہ خاتون ڈپٹی کمشنر ابھی محتاط انداز میں کام کر رہی ہیں مگر گزشتہ ادوار میں نجیب جٹ پر افسران کی مہربانیوں سے مختلف محکموں میں تعینات اس کے ڈیڑھ درجن کے قریب رشتہ دار بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں