خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

لاہور سے باکو براہ راست پرواز: پاکستان کی سفارتی اور سیاحتی کامیابی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کے آغاز کو پاکستان کی سفارتی سطح پر ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ سیاحت کو بھی بھرپور فروغ ملے گا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی پروازوں سے پاکستان کے دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل قریب میں دیگر دوست ممالک کے لیے بھی پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستان کا علاقائی سطح پر بہترین دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حکومت سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سے باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز پی کے 159، 152 مسافروں کو لے کر صبح 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں