خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر وزیر دفاع کا پی ٹی آئی پر سخت ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار پر تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح صرف عمران خان ہیں، جبکہ ملک کی سلامتی اور امن ان کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا نصب العین “خان نہیں تو پاکستان نہیں” بن چکا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست میں مصروف ہے، جو وطن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت سے مشروط کر دیا تھا۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، تب تک پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات کرائی جاتی ہے تو ہی پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں