آج کی تاریخ

فیصل آباد کے سمگلر کی اخروٹ آڑ میں چین سے سمگلنگ، 1 ارب ٹیکس چوری پکڑی گئی

ملتان (سہیل چوہدری سے) پاک چائنہ بارڈر پر تعینات کسٹم حکام نے چائنہ سے سمگل کئے جانے والے کنٹینر کو پکڑ کر ایک ارب سے زائد کسٹم ڈیوٹی کی چوری روک لی ۔سامان ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ملزمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ملزمان کئی سالوں سے سمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے ۔فیصل آباد کے سمگلر کی اخروٹ کی آڑ میں کیپیسٹر ،مصنوعی پھولوں کا سامان ،سگریٹ میں استعمال ہونے والی روئی ،چھتریاں سمیت دیگر قیمتی سامان سمگل کرنے کی کوشش ،کنٹینر کی ایگزامنیشن کرنے پر ایک ارب سے زائد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے ساتھ سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد کے سمگلر سید علی عباس نے بیرون ملک سے مختلف اشیا کا کنٹینر امپورٹ کیا۔ سلک روٹ ڈرائی پورٹ گلگت بلتستان پر جب کنٹینر پہنچا تو سادات ٹریڈرز کے نمائندوں نے بتایا کہ اس میں 15 ہزار کلو اخروٹ ہیں۔ کسٹم کے عملے نے کنٹینر کلیئر کر دیا بعد ازاں کسٹم کے ایک آفیسر نے کنٹینر کو روک کر اس کی ایگزامنیشن کی ہدایت کی جب کنٹینر کو کھول کر اس کی ایگزامنیشن کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں صرف ایک ہزار کلو اخروٹ تھے اس کے علاوہ 1100 چمڑے کی بیلٹس ،1960 چھتریاں ،مصنوعی پھولوں کا سامان 600 کلو ،موٹر کیپیسٹر 1280 کلو،ٹرائوزر 7820 پیس اور سیلولوز ایسیٹیٹ ٹو (cellulose acetate tow) 31955 کلو برآمد ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ سیلولوز ایسیٹیٹ ٹو سگریٹ میں استعمال ہونے والی روئی کو کہتے ہیں اور ایک کلو سیلولوز ایسیٹیٹ ٹو پر 35 ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی بنتی ہے۔ اس طرح سادات ٹریڈرز نے ایک ارب سے زائد کسٹم ڈیوٹی کو چھپا کر اشیا سمگل کرنے کی کوشش کی جس پر کسٹم حکام نے ایگزامنیشن آفیسر انسپکٹر نعیم سردار کی مدعیت میں ملزم سید علی عباس ،مظاہر حسین ،محمد اطہر اور سید شیرزاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں