ملتان( سپیشل رپورٹر ) ایم ڈی اے کے افسران سمیت 20 انجینئرز سے ایم ڈی اے الائونس کے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کے احکامات جاری ہوگئے۔ افسران نے چار سال کے دوران ٹیکنیکل ا لائونس کے ساتھ ساتھ 50 فیصد ایم ڈی اے الائونس بھی وصول کیا ۔تفصیل کے مطابق محکمہ فنانس نے ایم ڈی اے کا 50 فیصد الائونس ستمبر 2021 میں ختم کردیا تھا تاہم ایم ڈی اے افسران عدالت میں رٹ دائر کرکے مذکورہ الائونس لیتے رہے جس پر چار سال معاملہ عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اپریل 2026 میں سیکرٹری فنانس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ٹیکنیکل الاؤنس لینے والے افسران کو ایم ڈی اے کا 50 فیصد الائونس لینے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے چار سال کی ریکوری جمع کروانے کے احکامات جاری کردئیے جس کے مطابق ایکسین عرفان علی کےذمہ 17 لاکھ 64 ہزار، سابق ایکسین منعم سعید کے ذمہ 15 لاکھ 62 ہزار، ایکسین ابوبکر چشتی کے ذمہ 23 لاکھ 69 ہزار، ایکسین رانا وسیم کے ذمہ 23 لاکھ 69 ہزار ، سابق ایکسین محمد اصغر کے ذمہ 80 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علیم ماجد کے ذمہ 16 لاکھ 21 ہزار، ڈائریکٹر ٹی سی اینڈ ٹی پی رائو ذکا الرحمن کے ذمہ 21 لاکھ 82 ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر علی رضا کے ذمہ 7 لاکھ 65 ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر فہد نور کے ذمہ 13 لاکھ 5 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیقہ سکندر کے ذمہ 10 لاکھ 13 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن ریاض کے ذمہ 9 لاکھ 62 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعم رحمٰن کے ذمہ 8 لاکھ 2 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ افضل کے ذمہ 8 لاکھ 3 ہزار ، انجینئر رضوان منشاکے ذمہ 15 لاکھ 8 ہزار روپے، انجینئر سلیمان کے ذمہ 10 لاکھ 43 ہزار، ایس ڈی او حسیب بہادر کے ذمہ 10 لاکھ 55 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمجیب کے ذمہ 7 لاکھ 96 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق کے ذمہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان لطیف کے ذمہ 10 لاکھ 61 ہزار روپے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہانیہ بٹ کے ذمہ 10 لاکھ 46 ہزار روپے کی ریکوری ڈالی گئی ، تمام افسران و ملازمین کو ریکوری فوری طور پر شعبہ فنانس میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم اچانک جمع کروانے کے احکامات پر ایم ڈی اے افسران و ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔







