آج کی تاریخ

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 59 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 59 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نہ صرف عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ وہ افراد بھی حملوں کی زد میں آرہے ہیں جو خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں یا امدادی مراکز کے باہر کھانے کے انتظار میں جمع ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی افواج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 17 افراد وہ شامل تھے جو خوراک کے حصول کے لیے امدادی مراکز کے باہر انتظار کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہجوم پر فائرنگ سے پہلے کوئی وارننگ نہیں دی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں