Post Views: 45
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ ان کا سیکیورٹی عملہ پہلے ہی اڈیالہ کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی اسٹاف کو روک کر آگے جانے سے منع کر دیا اور واضح کیا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ انہیں صوبائی اور سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بھی بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے تاہم اس وقت ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔








