آج کی تاریخ

علیمہ خان کے ساتویں وارنٹ گرفتاری، عدالت نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے، جو ساتویں مرتبہ جاری ہونے والے وارنٹس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم علیمہ خان پیش نہ ہو سکیں۔ عدالت نے عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔
دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ جبکہ 5 بینکوں کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ علیمہ خان اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہیں کیے گئے۔ اس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں