آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران بتایا کہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے، گورنر اسٹیٹ بینک کو ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ عوامی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں، اب ہر صورت ان کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔ سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے بھانجے شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کا مکمل ریکارڈ موجود نہیں، اس لیے تاریخ آگے دی جائے۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں