Post Views: 34
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے فیصل واوڈا کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کیا تو عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “فیصل واوڈا کون ہے؟ وہ ذہنی مسائل کا شکار اور سستا شاہ رخ خان ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “فی الحال وہ سینیٹر ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ اس جیسے شخص کے بیان پر تبصرہ کرنا بھی وقت ضائع کرنا ہے، ہم صرف اس پر افسوس ہی کر سکتے ہیں۔”
یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے ایک روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔