جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان میں اپنی پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ کی، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز ایک مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے دوران وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں