جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں سونا اور چاندی مزید سستے ہوگئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں آج سونے اور چاندی کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 713 ڈالر تک آ گئی۔ عالمی سطح پر کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی۔
ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے مقرر ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی اونس چاندی 12 سینٹس سستی ہو کر 80 ڈالر 29 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی سطح پر کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہو کر 8 ہزار 513 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 298 روپے تک آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے براہ راست اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں