آج کی تاریخ

شدید گرمی، طویل لوڈشیڈنگ، میپکو مرمت کے نام پر شہریوں پر بجلی گرانے میں مصروف

ملتان ( رفیق قریشی سے ) میپکو ریجن میں شدید گرم موسم میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل بندش پر شہریوں کی چیخیں تو بلند ہو ہی رہی تھیں اب بجلی کی گھنٹوں بندش پر میپکوصارفین نے سوالات اٹھا دیئے۔ شدید گرمی میں ہی گرڈ سٹیشنوں کی مرمت ،دیکھ بھال، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے گرم ترین موسم کا ہی انتخاب کیوں کیا جاتا ہے ۔ہر سال ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں وہ سسٹم ایک سال میں ہی جواب کیوں دے جاتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے میپکو صارفین نے خدشہ کا اظہار کیا کہ مئی جون میں بجلی کا استعمال میں جہاں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے وہاں بجلی چوری میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے لائن لاسز بڑھ جاتے ہیں مصنوعی طورپر لائن لاسز میں کمی کرنے کے لیے پانچ پانچ گھنٹے بجلی بند کہ جاتی ہے دوسری طرف ریکوری اہداف کے حصول کے لیے جائز ناجائز جرمانے بھی کیے جاتے ہیں میپکو صارفین نے میپکو اتھارٹی سے سوال کیا کہ جب آپ گرم ترین موسم میں پانچ پانچ گھنے بجلی بندش کا ورک پرمٹ جاری کرتے ہیں تو یہ احساس کیوں نہی کرتے کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے زندگی اجیرن بن جاتی ہے گھروں میں بزرگ بچے خواتین بجلی بند ہونے سے بے ان کی حالت غیر ہوجاتی ہے فریج و ریفریجیٹر میں موجود بچوں کا دودھ سمیت اشیا خوردونوش خراب اور ضائع ہوجاتی ہیں ان تکالیف کا میپکو افسران اندازہ کیوں نہیں کر پارہے کیا انکے دفاتر میں بجلی کے ڈبل سورس کنکشن موجود ہیں بجلی جانے کا تصور ہی نہیں اس لیے انہیں بجلی بندش سے متاثرہ صارفین کی مشکلات اور پریشانی کا اندازہ ہی نہیں۔ میپکو صارفین نے وفاقی وزیر توانائی اور وزیر مملکت برائے توانائی سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی کے موسم میں پانچ پانچ گھنٹوں کی بجلی بندش کے تمام ورک پرمٹ منسوخ کیے جائیں یا بجلی بندش کا دورانیہ پانچ گھنٹوں سے کم کرکے کم از کم دورانیہ کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں