خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26: کسی کھلاڑی کو کیٹیگری اے میں جگہ نہ مل سکی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
رواں برس کے معاہدوں میں کسی بھی کھلاڑی کو کیٹیگری اے میں شامل نہیں کیا گیا، حتیٰ کہ تینوں فارمیٹس کے کپتان بھی اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جن میں سے 12 کھلاڑی نئے شامل کیے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق پانچ کرکٹرز کو کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے جبکہ نو کھلاڑی گزشتہ برس کی اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں۔
گزشتہ سیزن کے معاہدوں میں شامل عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو اس مرتبہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، اور اس میں تین درجے شامل ہیں: بی، سی اور ڈی، ہر کیٹیگری میں دس دس کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
کیٹیگری بی:
ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی
کیٹیگری سی:
عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سعود شکیل
کیٹیگری ڈی:
احمد دانیال، حسین طلعت، خرم شہزاد، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، شان مسعود، سفیان مقیم
نئے شامل کھلاڑی:
احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، سفیان مقیم
ترقی پانے والے کھلاڑی:
ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان
برقرار رہنے والے کھلاڑی:
عبداللہ شفیق، خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی

شیئر کریں

:مزید خبریں