آج کی تاریخ

سول ملٹری ٹرائل کیس: غیر متعلقہ شخص پر فوجی قوانین کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے؟ آئینی بینچ کا سوال

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عمارت میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وکلا سمیت عملہ فوری طور پر باہر نکل آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بیسمنٹ کے اے سی گیس پلانٹ کے قریب ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 4 تک ہو سکتی ہے۔
ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں