ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی سینیٹ نشست پر الیکشن شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فراز کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ہدایت کی کہ ہائیکورٹ زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرے۔
دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ شبلی فراز کی نشست پر ہونے والا سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ جب آپ نے امیدوار نامزد کر دیا ہے تو پھر حکم امتناع کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ امیدوار نامزد کرنا بھی مجبوری تھی۔
عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ سینیٹ کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ساتھ ہی پشاور ہائیکورٹ کو ہدایت کی گئی کہ فریقین کو سننے کے بعد کیس کا فیصلہ کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں