آج کی تاریخ

سونے نے توڑ دی تمام ریکارڈز! فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا نئی تاریخ رقم کر گیا، قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 955 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت قرار دی جا رہی ہے۔
عالمی منڈی میں اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں دکھائی دیے، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے تک جا پہنچے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی بڑھتی قیمتوں کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رغبت ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں