خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، مقامی مارکیٹ مہنگائی کی لپیٹ میں

کراچی: عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے یہ 3 ہزار 356 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت فی تولہ 1 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 22 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 448 روپے ہو گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں