Post Views: 41
کراچی: عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 217 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 629 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار سونا خریدنے کو زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔








