آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

سوشل میڈیا اسٹار طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مستقل معطل

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور فیملی فرینڈلی مواد کی وجہ سے شہرت رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا۔
جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں طلحہ کے بھائی طحٰہ احمد نے بتایا کہ انسٹاگرام کی جانب سے اکاؤنٹ معطل کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ طلحہ 13 سال سے کم عمر ہیں، حالانکہ ان کی عمر فی الحال 16 سال ہے۔
طحٰہ احمد نے بتایا کہ انسٹاگرام نے اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے شناختی دستاویزات مانگی تھیں جن میں طلحہ کی تصویر اور عمر کی تصدیق موجود ہو، لیکن اسکول کے ڈاکیومینٹس جمع کروانے کے باوجود بھی اکاؤنٹ ابھی تک بحال نہیں ہوا۔
طحہ نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کہ اکاؤنٹ کسی رپورٹ کی وجہ سے معطل ہوا یا انسٹاگرام نے خود ڈس ایبل کیا، تاہم طلحہ نئے اکاؤنٹ سے جلد دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں گے۔
دوسری جانب، طلحہ احمد کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کے فالورز معطل ہونے کے بعد مختلف ردعمل اور تبصرے کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں