آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو چیلنجز سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے سیلاب کے بعد سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی گئی، جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور دریائی صورتحال نے پنجاب میں بڑی تباہ کاریاں کی ہیں اور سندھ حکومت مکمل طور پر پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے۔ جو بھی مدد درکار ہوگی، وہ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے جام خان شورو کو فیلڈ کے دوروں پر مامور کیا ہے جبکہ دریائی صورتحال کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ کچے کے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کے لیے ٹینٹ، جیری کینز اور مچھر دانی سمیت تمام ضروری سہولیات کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، تاہم اگر بارش سیلاب کے ساتھ ہوئی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کے ساتھ وزراء اور منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 2010 کے سیلاب میں بھی سندھ میں بڑی تباہی ہوئی تھی، اس وقت سندھ حکومت نے بھرپور انداز میں حالات کا مقابلہ کیا تھا۔ اسی طرح حالیہ صورتحال میں بھی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تین صوبائی اسمبلیاں ڈیمز پر قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ یہ قدرتی آفات عوام کے ساتھ مل کر ہی قابو کی جاسکتی ہیں۔ کراچی میں ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کا کام بارشوں کے بعد تیز کیا جائے گا، جبکہ کچے کے علاقوں کے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔
انہوں نے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، صرف الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں