ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ معرکے میں اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے بعد متعدد ممالک نے بھی پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں تزویراتی توازن کے لیے بڑی پیش رفت ہے اور پاکستان کے عالمی دفاعی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں