آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

ریلوے: گریڈ 17 سے 21 تک افسران کی سنیارٹی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملتان(واثق رؤف)ریلوے میں گریڈ17سے 21تک کے افسران کی سنیارٹی میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل سروسز ٹربیونل نے سنٹرل سپیرئیر سروسز کے تحت ریلوے میں موجود شعبہ ٹریفک و کمرشل کے افسران کی سنیارٹی کے موجودہ طریقہ کار کو غلط قرار دیتے ہوئے نئے سرے سے سنیارٹی کا تعین کرنے کے لئے ہدایت جاری کردی ہیں۔ایف ایس ٹی کے فیصلہ کی روشنی میں نئی سنیارٹی لسٹ بننےسےدرجنوں ریلوے افسران سینئر سے جونیئر اور جونیئر سےسینئر بن جائیں گے۔جاری فیصلہ کے بعد قواعد کے برعکس سنیارٹی حاصل کرنے والے افسران ایف ایس ٹی کے فیصلہ کےبعد پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔اپنی سنیارٹی کو برقرار رکھنے کے لئے سرجوڑ لئے ہیں۔فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنےکافیصلہ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے میں سنٹرل سپیرئیر سروسز امتحان کے ذریعے آنے والے افسران کی سنیارٹی کے تعین کے لئے پہلے دیگر وفاقی اداروں کی طرح سی ایس ایس میں حاصل کردہ نمبرز کے بعد کامن ٹریننگ پروگرام اس کے بعد سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور فائنل پاسنگ آوٹ ایگزمینیشن کے نمبرز کو ملا کر سنیارٹی کا تعین ہونا چاہیے تھا تاہم ریلوے میں ایسا نہیں کیاجارہا تھا۔ریلوے میں صرف اور صرف سی ایس ایس کے میرٹ کومدنظر رکھتے ہوئےسنیارٹی مرتب کی جارہی تھی جس پر گریڈ20شعبہ ٹریفک کمرشل کے آفیسر آغاوسیم سمیت وہ افسران جن کی سنیارٹی متاثر ہوئی تھی نےسنیارٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے خلاف ایف ایس ٹی سے رابطہ کیاتھا۔جس پر ایف ایس ٹی نے آغا وسیم دیگر افسران کے موقوف کو درست قرار دیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر وفاقی محکموں کی طرز پر سی ایس ایس میرٹ،کامن ٹریننگ پروگرام،محکمانہ سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور فائنل پاسنگ آوٹ ایگزمینیشن کے مجموعی نمبرز ملا کر نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کریں۔بتایاجاتا ہے کہ ایف ایس ٹی کی طرف سےآغاوسیم دیگر افسران کی دائر درخواست پر فیصلہ کے بعد ریلوے کے گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 21تک درجنوں افسران متاثر ہوئے ہیں۔سنیارٹی کے معاملہ پر خلاف فیصلہ آنے پر وہ افسران جو محکمہ ریلوے میں سی ایس ایس میرٹ کے ذریعے سینئر ہیں اور اب ایف ایس ٹی کے فیصلہ کے بعد پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ افسران نے اپنی موجودہ سنیارٹی کو بچانے کے لئے سرجوڑ لئے ہیں۔مذکورہ افسران نےایف ایس ٹی کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کافیصلہ کیا ہے جس کے لئےقانونی پہلوئوں پرغورکیا جارہاہےجبکہ دوسری طرف ایف ایس ٹی کے فیصلہ پر عملدرآمد کروانے کے لئے ایف ایس ٹی سے رجوع کرنے والے افسران بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں