رحیم یارخان(بشیر احمد چوہدری سے)آن لائن جوئے کی 200 سے زائد ایپس بلاک ہونے اور مشہور یوٹیوبرز پر جوئے کی ویب سائٹس کی پروموشنز کے مقدمات کا اندراج اور گرفتار ہونے کے باوجود ضلع رحیم یارخان میں رانا برادرز اور ملک برادرز نے بائی پاس روڈ چک 72 این پی کے قریب واقع رانا سردار ہوٹل اور مختلف علاقوں میں کوٹھیاں،مکان کرائے پر لے کر آن لائن جوئے کا کاروبار شروع کردیا،گینگ میں رانا اشفاق کا بھائی رانا عبدالستار اور 2 بھتیجے نعمان اور شاہنواز شامل ہیں،خوبرو خواتین بھی مکروہ میں ملوث ہونے کا انکشاف،آن لائن بٹ پرو(BIT PRO)ایپ اور وائس کال کرکے کھلم کھلا جوا کھیلا جانے لگا،نوجوان نسل تباہ،درجنوں خاندان کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق موبائل گیمز کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ،حکومت نے جوئے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے آن لائن جوئے کے تقریباً200 سے زائد پاکستان میں بلاک اور بند کروا دی ہیں اور آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے والے کئی مشہور یوٹیوبرز،ویلاگرز،ٹک ٹاکرز کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے انہیں پابند سلاسل کرتے ہیں انکے نام ای سی ایل لسٹ میں ڈال دئیے ہیں اور کئی سوشل میڈیا سٹارز کے بیرون ممالک جانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے،ضلع رحیم یارخان میں بائی پاس چوک چک 72 این پی کے قریب واقع رانا سردار ہوٹل ان دنوں آن لائن جوئے کا گڑھ بن چکا ہے اور ملک اور رانا اشفاق نامی بکئے آن لائن بٹ پرو ایپ (BIT PRO)کے ذریعے دھڑلے سے میچ فکسنگ سمیت دیگر آن لائن جوئے جیسے گھوڑوں کی ریس،کتوں کی ریس،لڈو،تین پتی (تاش) سمیت دیگر جوؤں کا اڈا سرعام چلا رہے ہیں اور اس مکروہ دھندے کو پروان چڑھانے کیلئے رانا اشفاق بکئے نے اپنے بھائی رانا عبدالستار،بھتیجوں نعمان اور شاہ نواز سمیت خوبرو خواتین بھی گینگ میں بھرتی کر رکھے ہیں جو نوجوان نسل کو راتوں رات ہزار پتی سے لکھ پتی اور لکھ پتی سے کروڑوں، اربوں پتی بنانے کا سہانے خواب دیکھا کر ان کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کل تک موٹر سائیکلوں پر پھرنے والے آج گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور لیاقت پور ملک برادرز نامی مین بکیہ کے ذریعے رانا اشفاق نامی بکیہ نے رانا سردار ہوٹل چک 72 این پی سمیت رحیم یارخان شہر کے مختلف علاقوں کھوٹیاں ،مکان کرائے پر لے کر آن لائن جوئے کا منظم گروہ چلا رہے ہیں،ذرائع کہنا ہے آن لائن جوئے کے کاروبار میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ آج کل کرکٹ کے سیزن میں خصوصاً خواتین کے ورلڈ کپ پر یہ گروہ بڑے پیمانے پر آن لائن جوئے کا نیٹ ورک چلا رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا اور ملک برادرز گینگز غیر ملکی ویب سائٹ کی ڈیلرشپ لے کر آن لائن جوئے کا کاروبار چلا رہے ہیں، بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ بھی ہو رہی ہے۔ ان جوئے کی ایپس کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کا ڈیٹا خرید کر یا انہیں تھوڑے پیسے دے کر یا بیرونِ ملک ویزے کے بہانے لُبھاکر حاصل کیا جاتا ہے، یہ گروہ اتنے بااثر ہو چکے ہیں کہ پیسے کے زور پر اپنی مخالفت کرنے والی ہر آواز کو دبوا دیتے ہیں؛ پولیس ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی سکت نہیں رکھتی اور ان کے سہولت کارانہ عمل سے روزانہ کی بنیاد پر حصہ لیا جاتا ہے، یہ گروہ شہر، مضافات اور رحیم یارخان سے ملحقہ چولستان کے علاقے میں بھی بیٹھ کر بڑا نیٹ ورک چلا رہے ہیںجو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔اس حوالے سے بکیہ رانا اشفاق کا کہنا ہے کہ ہم تھانہ صدر کو ڈیلی،ہفتہ اور منتھلی دے رہے ہیں کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔







