آج کی تاریخ

رحیم یار خان؛ 22 دیہات افت زدہ قرار، متاثرین سے ریلیف سے دستبرداری کا حلف

ٹھل حمزہ (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے 22 دیہات کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ کسانوں اور مکینوں سے بیانِ حلفی جمع کرانے کی شرط عائد کر دی ہے جس کے تحت متاثرین سے یہ وعدہ لیا جا رہا ہے کہ آئندہ کسی سیلاب میں وہ کسی سرکاری مالی یا جانی ریلیف کے حقدار نہیں ہوں گے نوٹیفکیشن نمبر DCAA-2025/1230/CR-III کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بیٹ سوی، بیٹ دیوان، بیٹ بھٹو، بیٹ بلوچ، جھوک گلاب شاہ، فخرآباد، بانہ رویا سمیت 22 دیہات شامل ہیں جہاں رواں برس سیلاب سے 12,500 ایکڑ زرعی زمین اور ہزاروں گھر متاثر ہوئے قانونی ماہرین نے فیصلے کو آئین کے آرٹیکلز 9، 24 اور 25 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں شہریوں کو ریاستی تحفظ سے محروم کرنا غیر آئینی اور غیر انسانی عمل ہے ماحولیاتی ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب کے فلڈ زون علاقوں میں مستقل فلڈ مینجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے نہ کہ متاثرین سے ریلیف سے دستبرداری کا حلف لیا جائے انسانی حقوق تنظیموں نے حکومت کے اقدام کو ریاستی ذمہ داری سے انحراف قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حلف نامے کی شرط واپس لے کر مستقل بحالی منصوبے تشکیل دیے جائیں مقامی کسانوں کا کہنا تھا کہ ایک تو ہماری فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اوپر سے ہم سے بیان حلفی لیا جا رہا ہے اور ہمیں علاقہ بدر کیا جا رہا ہے پچھلے تین سال سے ہماری فصلوں کی ہمیں قیمت نہیں ملی حکومت کو چاہیے کہ یہ ظالمانہ اقدام واپس لےاس موقع پر عبدالجبار غفور خان قاسم خان ملک جلیل عبداللہ بھٹو جمیل کا ہیں سراج بلوچ صفدر اہیر احمد بھتڑ شاہد غفران ابوبکر عباسی جام کاشف حبیب الرحمٰن اکبر مولانا جمیل سوئی موجود تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں