جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

رحیم یارخان میں لرزہ خیزواردات، ریلوے کوارٹر سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد

رحیم یارخان،خان پور (بیورو رپورٹ، خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ قوم) تھانہ ریلوے کے سامنے کوارٹر میں مرد و خاتون کا لرزہ خیز دوہرا قتل بند مکان کے کمرے سے دونوں نعشیں برآمد مرد کو تیز دھار آلے سے جبکہ خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گلہ دباکر قتل کیا گیا نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی کے علاقے میں تھانہ ریلوے کے سامنے واقع ایک سرکاری کوارٹر سے مرد اور خاتون کی پراسرار طور پر دو نعشیں برآمد ہونے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی افراد نے بند پڑے کوارٹر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ سٹی پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ مکان کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر اندر داخل ہوا گیا تو ایک کمرے سے دو نعشیں برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک 50 سالہ شخص کی شناخت اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرد کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر دوہرے قتل کا معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

شیئر کریں

:مزید خبریں