آج کی تاریخ

رجسٹرار ایم این ایس یو ای ٹی پر کرپشن اقر باپروری، جعلی ریکارڈ، عدالتی خلاف ورزی کے سنگین الزامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان کے رجسٹرار عاصم عمر پر اختیارات کے ناجائز استعمال، اقرباء پروری اور حرام خوری اور کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جو کہ انجینئر محمد زاہد اقبال کی جانب سے باقاعدہ تحریری شکایت کے ذریعے سینڈیکیٹ ممبران کو علیہدہ علیہدہ بھجوائے گئے ہیں۔ انسنگین نوعیت کے الزامات کے مطابق رجسٹرار نے یونیورسٹی میں بھرتی کے عمل کو شدید متاثر کیا ہوا ہے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انجینئر زاہد نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ہونے والی سینڈیکیٹ میٹنگ میں بھی عاصم عمر اپنے اور اپنے بھائی کی غیر قانونی تقرریوں کو ایجنڈے میں شامل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ ذاتی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر منظوری حاصل کی جا سکے جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں (W.P نمبر 14368 نومبر 2024) زیرِ سماعت ہے جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان میں بھی کیس نمبر 1090 (مارچ 2025) اور کیس نمبر 4660 (ستمبر 2020) کے تحت کارروائی جاری ہے۔ شکایت کنندہ نے موقف اپنایا ہے کہ ان کے الزامات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات میں درست ثابت ہو چکے ہیں اور وہ ان کا دفاع نہ صرف سینڈیکیٹ کے سامنے بلکہ ضرورت پڑنے پر میڈیا کے سامنے بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید برآں، شکایات میں کہا گیا ہے کہ عاصم عمر بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر اپنی تقرریوں کے جواز کو سیکریٹری ایچ ای ڈی، اسپیشل سیکریٹری جنوبی پنجاب اور آڈٹ ٹیم کے سامنے ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اب مبینہ طور پر پرانے جعلی ریکارڈ تیار کرکے سینڈیکیٹ ممبران پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ ان تقرریوں کو بعد از وقت قانونی حیثیت دی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں