جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (Inter-Services Public Relations) کے مطابق 21 اپریل 2026 کو ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان اور وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں