جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

خانیوال کا سپوت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری سیکیورٹی آپریشن کے دوران ضلع خانیوال کا ایک اور بہادر سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہوگیا۔ تفصیلات جانیے ڈیلی قوم کی رپورٹ میں،خانیوال سے تعلق رکھنے والے جوان سپاہی سہیل احمد نے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جامِ شہادت نوش کیا اور مادرِ وطن کی حرمت پر اپنی جان نچھاور کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ شہادت کی خبر سامنے آتے ہی خانیوال سمیت پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ شہریوں نے شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران سپاہی سہیل احمد نے انتہائی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وطن کی خاطر لڑتے ہوئے وہ جامِ شہادت نوش کرگئے۔ ان کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ غم میں ڈوب گئے جبکہ ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔
شہید سپاہی سہیل احمد کی میت جب ان کے آبائی گاؤں 81/15-L پہنچی تو فضا سوگوار ہوگئی۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے بہادر سپوت کو آخری سلام پیش کرنے کیلئے امڈ آئی۔ قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو دیکھ کر ہر شخص جذباتی ہوگیا جبکہ شہریوں نے “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
شہید کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی پی او خانیوال محمد عابد، پاک فوج کے سینئر افسران، سول و پولیس حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ غم سے نم دکھائی دی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سلامی کے دوران فضا مکمل طور پر سوگ اور فخر کے جذبات سے بھر گئی۔ فوجی جوانوں نے اپنے شہید ساتھی کو عسکری روایات کے مطابق الوداع کہا جبکہ شہریوں نے شہید کی قربانی کو سلام پیش کیا۔
ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے شہید کی میت کو کندھا دیا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے والد، بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ پوری قوم اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بعدازاں پاک فوج اور پولیس حکام نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہید سپاہی سہیل احمد کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں کردی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں