Post Views: 37
حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی
اوگرا کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
لائیٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 22 پیسے بڑھ کر 163 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے
یہ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہیں








