آج کی تاریخ

حکومت نے بلاول بھٹو کی ثالثی قبول کرلی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی

حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی ذمہ داری بھی انہیں دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کروا لیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو خود حکومت کا حصہ ہیں، اگر وہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ حکومت کی کامیابی ہوگی۔
پیکا قانون سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے کہا کہ اس قانون کی ضرورت ہے، تاہم اس کے غلط استعمال کی شکایات درست ہیں، اس پر بات چیت ہونی چاہیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں