آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ گواہیوں کو چیلنج کر دیا

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ کے ذریعے دیے گئے 10 گواہان کے بیانات کو چیلنج کر دیا ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ لنک پر دیے گئے بیانات قانونی حیثیت نہیں رکھتے، اس لیے جیل ٹرائل کو ختم کرکے مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ جن گواہان کے بیانات ہم نے براہِ راست نہیں سنے، ان پر جرح ممکن نہیں۔ انصاف کے تقاضوں کے لیے ضروری ہے کہ ان گواہوں کو دوبارہ طلب کر کے ان کے بیانات از سرِ نو ریکارڈ کیے جائیں۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے اور ہدایت دی کہ فریقین کے وکلا 5 نومبر کو دلائل پیش کریں۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، عمران خان کی مکمل لیگل ٹیم موجود تھی، تاہم کیس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں