آج کی تاریخ

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ گواہیوں پر وکلائے صفائی کی دوبارہ بیان لینے کی درخواست

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیانات دوبارہ قلمبند کیے جائیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کے باعث 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے کے مطابق جج کی چھٹی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، ملزمان اور گواہان نے حاضری لگانے کے بعد واپسی اختیار کی۔
وکلائے صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اور وکلا کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے بیانات قانونی حیثیت نہیں رکھتے اور فیئر ٹرائل کے اصولوں کے مطابق گواہوں کے بیانات ملزم کی موجودگی میں ہی ریکارڈ ہونا لازمی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ بیانات واٹس ایپ کال سسٹم کے تحت بائیکاٹ کے بعد ریکارڈ ہوئے، اس لیے دوبارہ قلمبند کیے جائیں۔ عدالت نے وکلائے صفائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
وکیل صفائی نے مزید بتایا کہ ویڈیو لنک اور واٹس ایپ کال ٹرائل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے اور پٹیشن سماعت کے لیے منظور بھی ہوچکی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں