آج کی تاریخ

تین ایف آئی آرز کےباوجود شہزاد خاکوانی کی 3دن میں ضمانت

ملتان (وقائع نگار) آلو کی بوریوں کو آگ لگانے، پولیس پر حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں تین مختلف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتار کیے جانے والے شہزاد خاکوانی عرف ٹیٹو خان کی تین ہی دن میں ضمانت کنفرم ہو گئی ۔پولیس نے کمزور مقدمہ درج کر کے پہلے ہی شہزاد خان خاکوانی کو سہولت فراہم کر دی تھی جبکہ جن لوگوں کی آلو کی فصل کا نقصان ہوا اس کا مقدمہ پولیس نے سرے سے درج ہی نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہزاد خاکوانی نے اپنی بہنوں اور بھائی کی اراضی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور ایک معذور بہن کو فائونٹین ہاؤس لاہور میں داخل کرا کر اس کی اراضی پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں