جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

تھیلیسیمیا کےمریض ننھے سعد کی خواہش پوری، پولیس افسر بننے کا خواب سچ

وہاڑی،گگومنڈی(ڈپٹی بیوروچیف،نمائندہ قو م ، نامہ نگار)تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ننھے سعد کی ڈی پی او وہاڑی سے ملنے کی خواہش پوری۔کمسن مہمان سعدالرحمان کاڈی پی اوآفس وہاڑی میں پرتپاک استقبال،گلدستے پیش کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے انسان دوستی اور ہمدردی کی ایک خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پولیس افسر بننے اور ڈی پی او سے ملنے کی خواہش ظاہر کرنے والے ننھے سعد کو اپنے دفتر مدعو کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے ننھے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور اسےخوبصورت گلدستہ پیش کیا، جبکہ اس کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے سعد الرحمان سے ملاقات کے دوران اس کی خیریت دریافت کی، حوصلہ بڑھایا اور اس کے علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی پولیس انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی نہایت ضروری ہوتی ہے، اس لیے پولیس فورس ورچوئل بلڈ بنک کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور سعد الرحمان کو بلڈ کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر سعد الرحمان نے بھی اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا ہو کر پولیس آفیسر بننا چاہتا ہے تاکہ وہ بھی عوام کی خدمت کر سکے۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے سعد کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر اور پرعزم بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آخر میں ڈی پی او وہاڑی نے سعد الرحمان کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں