آج کی تاریخ

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے وکیل کی وارننگ، درخواست پیر کو مقرر نہ ہوئی تو عدالت نہیں آؤں گا

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ان درخواستوں کو پیر کے روز مقرر نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔
وکیل نے کہا کہ کیس کا ٹرائل غیر معمولی جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے اور وہ بار بار عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن سماعت مقرر نہیں ہو رہی۔ اگر پیر تک درخواست نہ لگی تو ممکن ہے ٹرائل کورٹ فیصلہ سنا دے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس میں کہا کہ پیر کے روز ان کے پاس کئی مقدمات ہیں تاہم وہ روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے کہ بریت کی درخواست کب لگ سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں