Post Views: 44
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہونے والا مکمل آپریشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ 10 مئی کو نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم نے مل کر ملک کے دفاع کی حکمت عملی بنائی، اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
صحافی کے سوال پر کہ نواز شریف کی ٹوئٹ میں بھارت کا نام کیوں نہیں لیا گیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کسی عام تجزیہ کار کی طرح الفاظ سے نہیں کھیلتے، ان کے فیصلے اور کارکردگی خود ان کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، یہ ان کی عملی سیاست کا ثبوت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بھارت نے صرف ہمارا ٹریلر دیکھا ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔