جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

بچوں سے زیادتی کی 35 وارداتیں کرنیوالے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ملزم شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مانگا منڈی میں ملزم عیش بہادر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔
حکام کے مطابق جب پولیس اس کے قریب پہنچی تو ملزم نے اپنے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران پستول اچانک چل گیا جس کے نتیجے میں وہ خود شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم عیش بہادر مانگا منڈی کے مقدمہ نمبر 806/26 میں مطلوب تھا، جبکہ دورانِ تفتیش اس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے 35 واقعات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں