آج کی تاریخ

برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار، حسن نواز کی تمام کمپنیاں بند

لندن: برطانیہ میں ٹیکس اور بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، برطانوی حکام نے حسن نواز کی زیر نگرانی چلنے والی سات کمپنیوں کو تحلیل کر دیا ہے، اور وہ تمام کمپنیز اب کمپنی ہاؤس کے ریکارڈ سے بھی خارج ہو چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حسن نواز ان تمام کمپنیز میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔
برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، اور انہیں باضابطہ طور پر بینک ڈیفالٹر قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمپنیاں بند کرنے کا عمل کمپنی ہاؤس یا برطانیہ کے ٹیکس ادارے HMRC کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو ڈیفالٹ یا قانونی خلاف ورزی کی صورت میں ایسی کمپنیاں ختم کر دیتا ہے۔
یہ پیشرفت برطانیہ میں کاروباری قوانین اور ٹیکس معاملات میں سختی کے تناظر میں ایک بڑی مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں